ابنا: علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کش اور انسانی حقوق کی پامالی پرانسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مغرب کی دوغلی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو امریکہ اور اس کے حواری ایران کو اپنی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جاری ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کے درپے ہیں جبکہ دوسری طرف اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت جو کہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، پر یہ تمام طاقتیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کامستقبل نابودیت ہے اور وہ جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے، موساد اور را مل کر پاکستان میں دہشت گردی اور بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔/110
14 مئی 2012 - 19:30
News ID: 315252
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری نے کہاہے کہ امریکہ اور یورپ اسرائیل کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ وہ بیت المقدس کی قابض حکومت کو ہر طرح سے تحفظ اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔